بھٹکل:20/جنوری (ایس او نیوز)مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور کا مہارتھ اتسوا ہزاروں بھگتوں کی موجودگی میں پوجا پاٹ کرتے ہوئے پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ جمعرات کی صبح سے ہی لوگ قطار میں کھڑے رہ کر مہا شیوا کی پوجا کرتے ہوئے نظر آئے۔ ضلع بھرکے کئی مقامات سے بھگت رتھ اتسوا کے لئے مرڈیشور پہنچے ہوئے تھے۔
شام 30-05بجے مرڈیشور مندر انتظامیہ کے شری پد کامت نےشیو کی پوجا کرنے کے بعد رتھ کھینچنے کا اجراء کیا۔ اتسوا کو لے کر راستے کے دونوں کناروں پر کئی پھل، پھول اور کھلونےکے دوکان سجائے گئے تھے۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، گوپال نائک، کرشنا نائک، ناگپا نائک، ایس ایس کامت ، آر وی کامت، جینت نائک، ماولی گرام پنچایت -1کے صدر منگلا ایشور نائک، ماولی -2کی صدر ناگرتنا پڈیار وغیرہ وموجود تھے۔ ڈی وائی ایس پی شیوکمار ، سی پی آئی سریش نایک کی رہنمائی میں پولس سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔